متحدہ عرب امارات

اب جب چاہیں کپڑوں کی دکان اپنے گھر بلائیں، دبئی کے فیشن برانڈ نے موبائل شاپنگ اسٹور بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ایک فیشن برانڈ نے کپڑوں کا موبائل شاپنگ اسٹور قائم کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

طلال جنٹس فیشن نامی برانڈ نے متعدد بسوں کو دکانوں میں تبدیل کر دیا۔ جس کا مقصد صارفین کو انکے دروازے پر موبائل بوتیک فراہم کرنا ہے۔

یہ منصوبہ اس مہینے لانچ کیے گیا ہے جو دبئی بھر میں اپنے صارفین کو اپنے پسند اور آرام کے مطابق لائیو آن لائن شاپنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

اس برانڈ کے ڈائریکٹر حسن طرابی کا کہنا ہے "وبا کے دوران لاک ڈاؤں اور لوگوں کی اسٹورز پر جانے کی عدم ترجیح کی وجہ سے ہم نے اسٹور پر آنے والے صارفین میں 30 فیصد کمی دیکھی”۔

حسن طرابی نے بتایا کہ اسی مشکل کا حل فراہم کرنے کے لیے انہوں نے یہ اقدام اٹھایا تاکہ صارفین کو ایک بٹن دبانے پر ان کے دروازے پر شاپنگ کی سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ کمپنی کے سب سے زیادہ کامیابی حاصل کرنے والے پراجیکٹس میں سے ایک بن گیا۔ اس کی وجہ سے کمپنی کی سیل میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی اس پراجیکٹ کو یو اے ای کی دیگر امارات تک توسیع دینے کا منصوبہ بھی رکھتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button