متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مقیم رہائشی ویزہ ہولڈرز کے لئے بڑی خبر آگئی

جن افراد کا ویزہ ختم ہوا ہے انکو 10 اکتوبر سے پہلے ویزہ رینیو کرنے کی ہدایت

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں مقیم رہائشی ویزہ ہولڈرز جن کا ویزہ معیاد ختم ہوچکا ہے انکے لئے متحدہ عرب امارات حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ 10 اکتوبر سے پہلے ویزہ رینیو کرے یا 10 اکتوبر سے پہلے ملک چھوڑ کر چلے جائے ۔

جن افراد کا رہائشی یا ورک ویزہ 1 مارچ سے 11 جولائی کے درمیان ختم ہوا ہے انکے لئے حکم جاری ہوا ہے کہ یا تو 10 اکتوبر سے پہلے ویزہ رینیو کرلیں یا پھر 10 اکتوبر سے پہلے ٹیکٹ لے کر ملک چھوڑ دیں ورنہ جرمانہ ادا کرنا پڑھے گا ۔

اگر متحدہ عرب امارات میں افراد مقیم ہے اور ویزہ کنسل ہے یا کنسل کرنا چاہتے ہے تو وہ بھی 10 اکتوبر سے پہلے یا نیا ویزہ لگا لیں یا پھر ملک چھوڑ کر چلے جائے تو جرمانہ نہیں لگایا جائے گا ۔

اگر کسی کے ویزے کا معیاد ختم ہے اور وہ ویزہ کنسل کرنا چاہتا ہے تو انکے لئے ہدایت ہے کہ امر سینٹر تشریف لے جاکر ویزہ کنسل کریں اور اسی وقت ان کو بتایا جائے گا کہ کتنے دنوں میں وہ جرمانے کے بغیر اپنے جانے کا بندوبست کرسکتے ہیں ۔

اگر کسی کا ویزہ کنسل ہے اور وہ نہ ویزہ رینیو کر سکا ہے اور نہ ملک چھوڑ کر جانے کا ارادہ کیا ہو تو اس ہر جرمانہ عائد ہوگا جس کی تفصیل کچھ یو ہے کہ پہلے دن کا 125 درہم جرمانہ اور پھر 180 دنوں تک یومیہ جرمانہ 25 درہم لگایا جائے گا ۔ 180 دنوں کے بعد یومیہ 50 درہم جرمانہ ایک سال کی مدت تک جبکہ اسکے بعد یومیہ جرمانہ 100 درہم لگایا جائے گا

 

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button