متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: طلباء کو منشیات کے خطرات کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی تربیت فراہم کی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے مختلف اسکولوں سے منتخب کیے گئے طلباء سفیروں کو دیگر طلباء کے  درمیان منشیات کے اسکولوں کے ماحول پر اثرات سے متعلق آگاہی پھیلانے کی تربیت فراہم کر دی گئی۔

نیشنل ری ہیبلیٹیشن سنٹر (این آر سی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان طلباء سفیروں کو سنٹر کی جانب سے منعقد کیے گئے ورچوئل فورم میں شرکت کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا اور پھر انہیں تربیت فراہم کی گئی۔

این آر سی ایمبیسڈرز پروگرام کا مقصد طالب علموں کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ سکول کے ماحول پر نفسیاتی ادویات اور منشیات کے خطرات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں ان کا فعال کردار یقینی بنایا جا سکے۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مرکز خصوصی تربیتی ورکشاپس کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے جو طلباء کو نشے کے نتائج کے بارے میں بہتر شعور حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اگست 2021 سے ستمبر کے دوران اس مرکز کیجانب سے تین ورکشاپس منعقد کروائی گئیں جس میں 14 طلباء سفیروں نے شرکت کی۔ ان سیشنز کا مقصد 16 نجی اور سرکاری اسکولوں سے منتخب کیے گئے 14 سے 16 سال کے طلباء کو تربیت فراہم کرنا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کرنے والے طلباء کو پروگرام سے متعارف کروایا گیا اور پھر انہیں منشیات کی تعریف، عادت، خطرات اور مختلف اسٹیجز کے بارے میں تربیت دی گئی اور اس حوالے آگاہی پھیلانے کے طریقے بتائے گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button