متحدہ عرب امارات

اتحاد ایئر ویز کا اپنے مسافروں کو ایکسپو 2020 کی ٹکٹیں مفت فراہم کرنے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

اتحاد ایئر ویز کےذریعے ابوظہبی یا بذریعہ ابوظہبی سفر کرنے والے مسافر ایکسپو 2020 دبئی کی ٹکٹ مفت حاصل کر سکیں گے۔

دبئی ایکسپو 2020 یکم اکتوبر سے شروع ہوگی اور چھ ماہ تک جاری رہے گی۔

اس سےپہلے ایمریٹس ایئر لائن اور فلائی دبئی ایکسپو 2020 کے لیے مفت پاسز کا اعلان کر چکی ہیں۔

اتحاد کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے "سیاح ایکسپو کا ویزٹ کر سکتے ہیں اور ابوظہبی کے شاندار سیاحتی مقامات اور ملک کے دیگر سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔ یہ خاص پروموشن 23 ستمبر سے شروع ہوگی اور 31 مارچ 2022 تک جاری رہے گی”۔

یاد رہے کہ ایکسپو 2020 کی سائٹ ابوظہبی سے صرف 45 منٹ کے فاصلے پر واقع ہے۔ لہذا ایکسپو 2020 جانے کے لیے ابوظہبی میں قیام بہترین آپشن ہو سکتی ہے۔

مزید برآں، ابوظہبی میں اب ویکسین شدہ مسافروں کو قرنطینہ بھی نہیں کیا جاتا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button