متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کا نیا اسپیس پروگرام لانچ کرنے کا فیصلہ ، نیا پروگرام انسانیت کی فلاح کا موجب ثابت ہوگا، شیخ محمد

متحدہ عرب امارات کا اسپیس پروگرام انسانیت کی فلاح کا موجب ثابت ہوگا، شیخ محمد
خلیج اردو
26 ستمبر 2020
دبئی: دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات جلد ہی ایک نئے اسپیس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کرے گا۔

شیخ محمد کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کیے گئے ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد نے محمد بن راشد اسپیس سنٹر میں پچھلے 10 سالہ اسپیس پروگرام کا جائزہ لیا جس کے بعد عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے فیصلہ کیا کہ وہ جلد ہی ایک نیا اسپیس پروگرام شروع کرنے کا اعلان کریں گے۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں عزت مآب شیخ محمد نے کہا ہے کہ خلائی پروگرام پائیدار ترقی کا ضامن ہے۔ اس کے دیگر شعبوں پر دور رس اثرات ہوں گے۔اس پروگرام سے خطے کے ممالک اور عوام مستفید ہوں گے۔ جس کے نتیجے میں ایک عالمی شراکت داری کا قیام ہوگا جس سے خدا کے فضل سے انسانیت کی خدمت ہو گی ۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت نئے سپشائلائزڈ سیٹلائٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور تربیت کیلئے خلا کے بیرونی محرک کا مرکز قائم کیا جائے گا۔ تعلیمی اداروں میں نیا سانسی اور ٹیکنیکل کلچر متعارف کیا جائے گا۔ جس کے تحت نئے اور جدید تعلیمی اور نصابی پروگراموں کا آغاز ہوگا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button