متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : لاکھوں درہم کا کباڑ چوری کرنے والے ملازم کو سزا سنائی گئی

خلیج اردو
دبئی : دبئی کی فوجداری عدالت نے چونتیس سالہ ایشیائی باشندے کو نو مہینے قید کی سزا سنادی گئی کیونکہ انہوں نے 130,000 درہم مالیت کا کباڑ چوری کیا تھا۔ یہ انہوں نے کمپنی کے گودام سے چوری کیا اور 15,000 میں فروخت کیا۔

ملزم کی چوری کرتے پکٹر تب ہوئے جب پروجیکٹ میں اسسٹنٹ سیفٹی انجینئر نے اسے ایک ٹرک کو چوری کا سامان لے جاتے حادثاتی طور پر دیکھا۔

ملزم نے اسے 1000 درہم بطور رشوت کی پیشکش کی تاکہ وہ اس سے کباڑ چھین نہ لے جس کے بعد اسے دبئی پبلک پراسیکیوشن نے چوری اور رشوت ستانی کے الزام میں گرفتار کر کے فوجداری عدالت میں کیس حوالے کیا۔

تفتیش کے دوران ملزم نے کہا کہ وہ ناقابل استعمال کیبلز اکٹھا کر رہا تھا اور فرض کیا کہ کمپنی کو اس کی ضرورت نہیں ہوگی۔

پراجکٹ کے اسسٹنٹ سیفٹی انجنیئر نے کہا کہ وہ 11 جون کو چہل قدمی کررہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ تین افراد ہلمٹ اور ماسک پہن کر ٹرک لوڈ کررہے تھے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ یہاں کیا کررہے ہیں۔ منیجر نے دیکھا کہ ان کے ہلمٹ کمپنی کے ہلمٹ سے مختلف ہیں۔

ملزم نے منیجر کے پوچھنے پر بتایا کہ وہ کچھ ذاتی کام کررہا تھا۔

جب منیجر نے واضح جواب مانگا تو ان میں سے ایک نے ہزار درہم رشوت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں بے نقاب نہ کریں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button