متحدہ عرب امارات

یو اے ای کی طرف سے چاند پر بھیجنے جانے ولے مشن پر شیخ راشد مرحوم کے دستخط ثبت ہوں گے

 

خلیج اردو آن لائن:

چاند پر بھیجے جانے والے یو اے ای کے مشن پر شیخ راشد مرحوم کے دستخط ہوں گے۔ شیخ راشد مرحوم کو جدید دبئی کا بانی قرار دیا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے مون مشن کے لوگو کی رونمائی دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے کی۔  لوگو پر شیخ راشد کے دستخط ثبت ہیں اور یو اے ای کی سات ستارے بنے ہوئے ہیں جو یو اے ای کی سات امارات کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ لوگو یو اے ای کی طرف چاند گاڑی پر لگایا جائے گا جو چاند پر بھیجی جائے گی۔

شیخ ہمدان نے پیر کے روز ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ دبئی کے کئی پراجیکٹس پر شیخ راشد کے دستخط موجود ہیں۔

یو اے ای کے مون مشن کو 2024 تک چاند کے اس حصے پر اتارا جائے گا جس پر اس سے پہلے کوئی مشن نہیں بھیجا گیا ہے۔ اس مشن کو راشد روور بھی کہا جاتا ہے اور یہ مشن 100 فیصد یو اے ای میں تیار کیا جائے گا۔

اس سے پہلے امریکہ، روس اور چین چاند پر اپنے مشن بھیج چکے ہیں۔ کامیاب ہونے یو اے ای بھی اس فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button