متحدہ عرب امارات

یو اے ای اور یو کے درمیان سفری پابندیوں سے متاثر ہونے والے سیاحوں کے ویزٹ ویزوں میں مفت توسیع کر دی جائے گی، یو اے ای

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا کہ یو اے ای اور یو کے درمیان سفری پابندیوں سے متاثر ہونے والے برطانوں سیاحو کے ویزٹ ویزوں میں بلکل مفت توسیع کر دی جائے گی۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات اور یو اے ای کے درمیان آج، 29 جنوری کو یو کے کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے سفری پابندی عائد ہوجائے گی۔

وزارت کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ یو اے ای بطور لاجسٹک اور ٹریول ہب ہونے کے  صحت اور حفاظت کے بین الاقوامی معیارات کے مطابق اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یو اے ای وبا کے خلاف سائنسی بنیادوں پر بین الاقوامی برادری کی جانب کاوشوں میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور یو اے ای دنیا بھر کے ماہرین اور پالیسی سازوں کےسا تھ مسلسل ڈائیلاگ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ یو اے ای حکومت کی طرف کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی ہدایت کی روشنی میں ایمریٹس ایئر لائن نے متعدد ممالک کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں ہیں۔

حکومت کی طرف سے ہدایات دنیا بھر میں کورونا کسیز کی بڑھتی ہوئی تعداد اور جنوبی افریقہ، برازیل، اور یوکے میں کورونا کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کی گئی ہیں۔

دبئی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے متعدد اقدامات کرنے شروع کر دیے ہیں، جن میں لائیو انٹرٹینمنٹ کو بند کرنا اور غیر ضروری سرجریز کو پر پابندی لگانا شامل ہے۔

تاہم، ایمریٹس کی طرف سے جن ممالک کے لیے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں انکی فہرست درج ذیل ہے:

طرطانیہ:

جعمرات کے روز یو اے ای میں برطانوی ایمبیسی کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ یو کے اور یو اے ای کے درمیان سفر پر پابندی کا اطلاق یو کے کے وقت کے مطابق 29 جنوری کو دوپہر 1 بجے ہوگا۔

اس پابندی کے پیش نظر ایمریٹس نے بھی یو کے کے لیے اپنی تمام پروزایں منسوخ کر دیں ہیں۔

جبکہ یو کے رہائشی یو اے ای سے یو کے جا سکیں گے لیکن انہیں وہاں 10 دنوں کے لیے قرنطینہ ہونا ہوگا، تاہم غیر رہائشی افراد یو اے ای سے یو کے کا سفر نہیں کر پائیں گے۔

یو اےا ی سے یو کے جانے والی آخری پرواز یو اے ای کی وقت کے مطابق 3 بج کر 12 منٹوں پر یوکے میں لیںڈ کرے گی۔

جبکہ یو کے سے یو اے ای آنے والی آخری 4 پروازیں 30 جنوری کو یو اے ای کے وقت کے مطابق 12 بج کر 45 منٹوں تک یو اے ای پہنچ جائیں گیں۔

جنوبی افریقہ:

ایمریٹس نے جنوبی افریقہ کے لیے پروازیں پہلے سے ہی منسوخ کر رکھیں تھیں۔ تاہم تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق اس پابندی میں 4 فروری تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پروازوں کی معطلی میں 4 فروری تک کا اضافہ یو اے ای حکومت کی طرف سے ملنے والی ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اس پابندی کے تحت اب جنوبی افریقہ سے آنے والے مسافروں کو بھی ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

برازیل:

برازیل وہ تیسرا ملک کے ہے جس کے لیے ایمریٹس ایئر لائن نے اپنی پروازیں عارضی طور پر منسوخ کی ہیں۔

ایمریٹس کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق یکم فروری سے 10 فروری تک دبئی اور برازیل کے درمیان ایمریٹس کی پروازیں معطل رہیں گی۔

متاثرہ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہےکہ دوبارہ بکنگ کی آپشن کے لیے اپنے بکنگ ایجنٹوں سے یا ایمریٹس سے رابطہ کریں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button