عالمی خبریں

بھارت میں اسرائیل کے سفارتخانہ کے باہر دھماکہ ، گاڑیاں ہوا میں اڑ گئیں

خلیج اردو
29 جنوری 2021
نئی دہلی : بھارت کے نئی دہلی میں واقع اسرائیل کے سفارتخانہ کے باہر بم دھماکہ سے گاڑیون کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کے مطابق 5 گاڑیان تباہ ہو گئیں ہیں لیکن ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دھماکے کے فوری بعد نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی اور نئی دہلی پولیس جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور معاملہ کا جائزہ لیا۔

دھماکے کے بعد تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔ سنٹرل ریزو پولیس فورس بھی سیکورٹی مقاصد کیلئے یہاں پہنچی ہے۔ نئے دہلی پولیس کے مطابق کم مقدار میں عبدالکلام روڈ پر دھماکہ خیز مواد پھٹا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ خوف و حراس پھیلانے کی ایک کوشش ہے۔ یہ دھماکے ایسے مواقع ہوا ہے جب اسرائیل اور بھارت 29 سالہ سفارتی تعلقات سے متعلق ایک تقریب میں جشن منا رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ سفارتخانہ سے 150 میٹر کے فاصلے پر ہوا ہے۔ اسرائلی سفارتخانہ کو اس سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button