متحدہ عرب امارات

جانیے دبئی میں کن تفریحی سرگرمیوں پر اور کیوں پابندی عائد کی گئی ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں متعدد تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی کی زد میں آنے والی انٹرٹینمنٹ سے متعلق سرگرمیاں درج ذیل ہیں:

حکام کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار پائے جانے کے بعد دبئی بھر میں لائیو بینڈز، ہوٹلوں میں اور ساحلوں پر گانے بجانے والے ڈی جیز پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفریحی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد نجی خبررساں ادارے  گلف نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے دبئی کے محکمہ سیاحت کےترجمان کا کہنا تھا کہ "تفریحی سرگرمیوں پر پابندی ایسی سرگرمیوں کےد وران کوروانا وائرس کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے میں ناکامی اور ان قواعد کی براہ راست خلاف ورزیوں کو دیکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔”

انہوں نےبتایا کہ ان خلاف ورزیوں میں دیگر خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ "ماسک نہ پہننا اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنا ہے”۔

ترجمان کا مزید بتانا تھا کہ تاہم 93 فیصد تفریحی مقامات کورونا ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران شہر بھر میں 3100 سے زائد انسپیکشنز کی گئی ہیں، جس کے دوران کورونا ایس او پیز کی 200 سے زائد خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی ہیں۔

اترجمان کے مزید بتانا تھا کہ ہوٹلوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ہوٹلوں کو سماجی فاصلے کو یقینی بنانا ہوگا۔ ماسک پہننے لازمی ہوں گے، تمام عملے کو ماسک پہننے ہوں اور صارف صرف اس وقت ماسک اتار پائیں گیں جب وہ اپنی ٹیبل پر بیٹھے ہوں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ سیاحت کی جانب سے دبئی اشورڈ اسٹیمپ متعارف کروائی گئی ہے۔ جس سے پتہ چلتا ہے کہ متعلقہ ہوٹل پر کورونا ایس او پیز اور حفظان صحت کے دیگر اصولوں پر مکمل طور پر عمل کیا جا رہا ہے۔

یہ اسٹیمپ 15 دنوں کے لیے کار آمد ہوگی اور 15 دنوں کے بعد انسپیکشن کے بعد رینیو کی جائے گی۔

عوام اور سیاحوں کے لیے پیغام:

ترجمان نے عوام اور سیاحوں کے نام پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دبئی ہر ایک کے لیے کھلا ہے لیکن حفظاتی اقدامات کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Source Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button