متحدہ عرب امارات

دبئی: سوتی ہوئی ملازمہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے پاکستانی باشندے کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی میں سوتی ہوئی گھریلو ملازمہ کو جنسی زیادتی کرنے والے پاکستانی باشندے کے دبئی کی ابتدائی عدالت نے 10 سال قید کی سزا سنا دی۔

قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد مدعاعلیہ کو ملک بدر کر دیا جائے، عدالت کا حکم۔

دبئی کی ابتدائی عدالت کو دوران سماعت بتایا گیا کہ گھریلو ملازمہ نے الزام عائد کیا ہےکہ اس کے پاکستانی آجر نے اسے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ آجر کے گھر پر گہری میں نیند میں تھی۔

خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اپنے ساتھ جنسی زیادتی کے عمل کے دوران وہ نیند سے بیدار ہوئی۔

متاثرہ خاتون کی عمر 30 سال ہے اور اسکا تعلق اینگولا سے ہے۔ اس نے عدالت کو بتایا کہ گزشتہ سال اگست میں 36 سالہ پاکستانی مدعاعلیہ نے اسے اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ البرشہ کے علاقے میں  مدعاعلیہ کی رہائش گاہ پر اپنے کمرے میں سو رہی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ "جب میری آنکھ کھلی تو میں مدعاعلیہ کو اپنے بستر پر بغیر کپڑوں کے دیکھا جس کے بعد میں اسے کمرے سے چلے جانے کو کہا اور خود روتی ہوئی گھر سے باہر نکل آئی اور دبئی پولیس کو اطلاع کردی”۔

خاتون نے بتایا کہ "میں گہری نیند میں سوتی اسی لیے جب مدعاعلیہ میرے جسم کو چھو رہا تھا تو مجھے پتہ نہیں چلا”۔

26 سالہ اماراتی پولیس اہلکار نے واقع کے حوالے سے گواہی دیتے ہوئےبتایا کہ اس نے خاتون کو گھر کے باہر روتے ہوئے پایا۔ اور خاتون نے اسے بتایا کہ اس کے آجر نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق پولیس اہلکار نے بتایا کہ "مدعاعلیہ نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کمرے کا تالا تبدیل کرنے کے لیے خاتون کے کمرے میں گیا تھا، جہاں اس نے خاتون محض کالی شرٹ پہن کر سوتے ہوئے پایا”۔

تاہم، تفتیش کے بعد دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعاعلیہ پر خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام عائد کر کے مقدمہ عدالت میں بھیج دیا۔

عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعاعلیہ کو 10 سال قید اور ملک بدر کرنے کی سزا سنا دی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button