متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نوکوری سے فارغ کئے گئے غیر ملکی افراد کو چھ ماہ تک مزید قیام کی اجازت دی جارہی ہے

خلیج اردو

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کے لیے خوشخبری سنا دی۔ایسے غیر ملکی جو اپنی ملازمت سے محروم ہوگئے ہوں انہیں مزید چھ ماہ تک متحدہ عرب امارات میں قیام کرنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

 

متحدہ عرب امارات کے موجودہ قانون کے مطابق وہ ملازمین جنہیں نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا ہو انہیں ایک ماہ کے اندر اندر ملک چھوڑنا ہوتا ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے مذکورہ قانون میں ترامیم کی جارہی ہے جس کے بعد نوکری سے فارغ ہونے والے ملازمین تین سے چھ ماہ تک متحدہ عرب امارات میں مزید کے قیام کر سکیں گے۔متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت ڈاکٹر تھانی بن احمد الزیودی کے مطابق حکومت کے اس اقدام سے بے روزگار افراد کو  نوکریوں کی تلاش کے لیے مزید وقت ملے گا جبکہ اس سے ملک کے اندر موجود ٹیلنٹ کو برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

 

متحدہ عرب امارات میں کی جانے والی اہم قانون ساز تبدیلیوں میں داخلے اور رہائش کے نظام کی تنظیم نو شامل ہیں،جنہیں سرمایہ کاری، تعلیم اور زندگی کے دیگر سعبوں میں متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو مزید بہتر بنانے کے لئے اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔پراجیکٹ آف 50 پروگرام کے تحت کی جانے والی دیگر تبدیلیوں میں کاروباری سفر کی اجازت نامے میں چھ ماہ تک توسیع،انسانی بنیادوں پر معاملات کی صورت میں رہائش میں ایک سال کی توسیع اور ریٹائرمنٹ یا ملازمت سے فارغ کیے جانے کی صورت میں چھ ماہ تک متحدہ عرب امارات میں رہنے کی اجازت شامل ہے۔

 

ان اقدامات کا مقصد متحدہ عرب امارات کی لیبر مارکیٹ کو مزید مستحکم کرنا اور ملک میں ترقی و خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button