متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات:اب صرف مکمل ویکسین اور بوسٹر دوز لگوانے والے افراد ہی سفر کرسکیں گے

خلیج اردو

ابوظہبی:متحدہ عرب امارات کے وزارت خارجہ نے مکمل ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں کے سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی۔وزارت کی جانب سے اعلان کے مطابق مکمل ویکیسن شدہ افراد بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد سفر کرنے کے اہل ہوں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے شرائط کے مطابق سفر کرنے کیلئے اماراتی شہریوں کو الحسن ایپ پر ٹریول پاس لازمی دیکھانا ہوگا۔مکمل ویکسین لگوانے کے بعد بوسٹر شاٹ کیلئے اہل ہونے کی صورت میں بوسٹر ڈوز لگوانا ضروری ہوگا۔

وزارت خارجہ کے مطابق ان شرائط سے اُن افراد کو استثنیٰ حاصل ہوگا جو کسی بیماری یا میڈیکل وجوہات کی بنیاد پر ویکسین نہیں لگوا سکتے۔ایسے افراد  جن کو کورونا سے صحتیاب ہوئے ابھی تین ماہ مکمل نہیں ہوئے اُن کو بھی استثنیٰ حاصل ہوگا۔اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد کو بھی اس شرط سے استثنیٰ حاصل ہے۔

حکام کے مطابق انتہائی قریبی رشتہ دار کی موت کی صورت میں سفر کرنے والے افراد وزارت خارجہ سے کر سکتے ہیں۔

 

متحدہ عرب امارات میں حکومت کی جانب سے مکمل ویکسین شدہ افراد کو  اہل ہونے کی صورت میں بوسٹر شاٹ لگوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے شہریوں نے بھی کرونا کے خلاف ویکسین لگانے کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دوسروں کے تحفظ کے لیے  انسداد کورونا ویکسین انتہائی ناگزیر ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button