Uncategorizedمتحدہ عرب امارات

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کورونا کے علاج پر کام کرنے والی ڈنمارک کی کمپنی کے 80 فیصد شیئرز خرید لئے

خلیج اردو

ابوظہبی:ٹینس کے نمبر ون رینک اور عالمی چیمپیئن نواک جوکووچ نے ڈنمارک کی بائیوٹک فرم کوانٹبایوریس کے 80 فیصد اسٹیک خرید لیے ہیں۔ڈنمارک کی مذکورہ کمپنی کے سی ای او ایوان لونکریوچ نے بتایا کہ ٹینس اسٹار کی جانب سے کپمنی میں سرمایہ کاری جون 2020 میں کی گئی تاہم انہوں نے سرمایہ کاری کی مالیت کے حوالے سے کچھ بھی بتانے سے انکار کیا۔

 

لونکرویچ نے بتایا کہ کمپنی کے گیارہ ریسرچرز ڈنمارک، آسٹریلیا اور سلووینیا میں کام کر رہے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اُن کی کمپنی ویکسین کے بجائے کرونا کے علاج پر کام کر رہی ہیں۔اُنہوں نے بنایا کہ کمپنی ایک پیپٹائڈ تیار کر رہی ہے جو کرونا کے وائرس کو انسانی خلیات کو نقصان پہنچانے سے روکتی ہے۔لونکرویچ نے مزید بتایا کہ رواں رواں سال موسم گرماکے دوران برطانیہ میں پیپٹائڈ کے کلینکل ٹرائلز کا آغاز کیا جائے گا۔

دوسری جانب ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کے ترجمان نے فلوقت اس حوالے سے کسی بھی قسم  کا جواب دینے سے معذرت کی ہے۔

 

عالمی نمبر ون ٹینس اسٹار سربیا کے نواک جوکوویچ کو رواں ہفتے آسٹریلیا میں شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔آسٹریلوی حکومت نے نوواک جوکووچ کو ملک میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس ڈی پورٹ کر دیا۔حکومت کے مطابق نوواک جوکووچ نے کرونا ویکسینیشن سے متعلق غلطمعلومات فراہم کیں اس لیے اُن کی آسٹریلیا میں داخلے کی استدعا مسترد کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نوواک جوکووچ کو سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنا تھی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button