فن و فنکار

سوشانت سنگھ راجپوت کیس : منشیات سے متعلق تفتیش میں سوشانت سنگھ  کا دوست سدھارتھ  پٹانی گرفتار

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد شروع ہونے والے مقدمے میں جاری منشیات کی تحقیقات کے دوران ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے خودکشی کرنے والے اداکار سوشانت سنگھ کے گھر میں ان کے ساتھ رہنے والے انکے دوست سدھارتھ پٹانی کو گرفتار کر لیا۔

این سی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ "پٹانی کو حیدر آباد سے گرفتار کر کیا گیا ہے”۔

یہ گرفتاری بالی ووڈ میں منشیات مافیا سے متعلق تحقیقات کیس میں اداکارہ ریہ چکرورتی  اس کے بھائی شوک سمیت دیگر 33 افراد کے خلاف 12 ہزار صفحات پر چارج شیٹ داخل کرنے کے تقریبا ڈھائی ماہ بعد عمل میں آئی ہے۔ اور یہ کیس 14 جون 2020 کو ہونے والی سوشانت سنگھ کی موت کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button