عالمی خبریں

فوجی بیس پر دہشت گرد تنظیم کا حملہ، 5 فوجی ہلاک

خلیج اردو

صومالیہ: صومالیہ کے وسطی علاقے شابل میں فوجی بیس پر دہشت گرد تنظیم الشباب کے حملے میں 5 فوجی شہید ہو گئے ہیں۔

صومالیہ فوج کے کمانڈروں میں سے جنرل اوڈووا یوسف ریج نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صبح کے وقت الشباب کے دہشت گردوں نے بم سے مسلح 3 گاڑیوں کے ساتھ بیس پر حملہ کر دیا جس کے بعد شدید جھڑپ شروع ہو گئی۔

ریج کے مطابق جھڑپ میں کرنل ابشیر شتاقی سمیت 5 فوجی شہید ہو گئے ہیں اور الشباب کے کم از کم 21 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

الشباب دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

جبکہ دوسری جانب صومالیہ کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صومالی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ قومی اور مقامی فورسز نے گلگادود کے علاقے میں واقع ضلع الدھیر پر قابض الشباب کا 10 سالہ قبضہ ختم کر کے فورسز نے علاقے کی کنٹرول سنبھال لی ہیں ۔

الدھر ایک تاریخی قصبہ ہے اور اس کی سرحد مودوگ کے علاقے میں ہرار ڈھیرے ضلع سے ملتی ہے، صومالیہ کی فورسز نے الشباب سے 10 سالہ قبضہ ختم کر کے آزاد کرا دیا ۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button