عالمی خبریں

لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیئل نے ہرطرف تباہی مچادی

خلیج اردو

لیبیا میں سمندری طوفان ڈینیئل نے ہرطرف تباہی مچادی،سیلاب سے پانچ ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں لاپتہ ہیں۔

 

غیرملکی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان ڈینیئل کے باعث آنیوالے سیلاب میں پانچ ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سینکڑوں لاپتہ ہیں،سیلاب کے باعث درنہ شہر کا 25فیصد حصہ تباہ ہوگیا،کثیرالمنزلہ عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں،لیبیا حکومت نے درنہ ،شحات،بیضا اورقرب وجوار کے علاقوں کو آفت زدہ قرار دیدیا ہے

 

امریکی صدر بائیڈن نے لیبیا میں سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔

 

صدر بائیڈن نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں امریکا لیبیا کے ساتھ کھڑا ہے۔۔امریکا امدادی تنظیموں کو ہنگامی فنڈز بھیج رہا ہے۔۔ لیبیا کے حکام اوراقوام متحدہ کے ساتھ مل کر اضافی مدد فراہم کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button