عالمی خبریں

امریکااورایران کےدرمیان قیدیوں کی رہائی کےمعاہدےپرعمل جلد متوقع ہے۔

خلیج اردو

امریکی دستاویز کے مطابق امریکا نے جنوبی کوریا سے قطر کو6 ارب ڈالر کے ایرانی فنڈز کی منتقلی کی اجازت دینے کیلئے پابندیاں ختم کر دی ہیں۔

 

 

امریکی محکمہ خارجہ کی دستاویز میں سیکرٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات کا عزم کیا ہے کہ پابندیوں کو ختم کرنا امریکا کی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔

 

امریکی کانگریس کی کمیٹیوں کو بھیجی گئی دستاویز میں پہلی بار امریکی حکومت نے باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے کہ وہ5 امریکی شہریوں کی آزادی کو محفوظ بنانے کے معاہدے کے تحت امریکا میں زیر حراست5 ایرانیوں کو رہا کر رہی ہے۔

 

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا کہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں لیکن بار بار مطالبہ ہے کہ قیدیوں کو مکمل طور پر رہا کیا جائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button