عالمی خبریں

مصر: 73 سالہ طالب علم نے ہائی اسکول کا امتحان پاس کر لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

کہا جاتا ہے  کہ اگر آپ کا جذبہ جوان ہے تو آپ عمر کے کسی بھی حصے میں پڑھنا لکھنا سیکھ سکتےہیں۔ مصر کے ایک 73 سالہ قرانی محمد شعبان نے 73 سال کی عمر میں ہائی اسکول کا امتحان 58 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس کر کے اس بات کو سچ ثابت کر دیا۔

الفایوم کے گرونر احمد ال انصاری نے محمد شعبان کو اس کامیابی پر اعزاز سے نوازا۔

مقامی مصری میڈیا کے مطابق شعبان گزشتہ سالوں میں ایک سے زیادہ بار امتحان میں فیل ہوا۔ بالا آخر شعبان کی محنت رنگ لائی اور وہ پاس ہوگیا۔ شعبان کی اس کامیابی پر گورنر نے شعبان کو علم کے حصول کے لیے اس کی کوششوں اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کی دیکھ بھال کرنے پر تعریفی اعزاز سے نوازا۔

ال انصاری نے شعبان کی حصول علم کے لیے محنت کو دیکھتےہوئے اس عملی نمونہ قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ شعبان کی اس استقامت کی تقلید کی جانی چاہیے۔

مزید برآں، شعبان گورنر کی جانب سے اعزاز دیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اور اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھنا چاہتے ہیں اور قانون میں اعلی ڈگری حاصل کرنا چاہتےہیں۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button