متحدہ عرب امارات

ایمریٹس ایئرلائن نے نائجیریا کیلئے پروازیں معطل کر دیں

خلیج اردو
03 ستمبر 2021
دبئی : دبئی کی فلیگ شپ کمپنی ایمریٹس نے ستمبر 19 تک نائجیریا کیلئے فضائی پروازیں معطل کیں ہیں۔ ایمریٹس کے ایک کسٹمر ریپریزنٹیٹیو آفیسر نے کہا ہے کہ یہ ایک صارف کے ٹویٹر پر پوچھے گئے سوال کا جواب ہے۔

ایئرلائن نے ایک صارف پھولا کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لاگوز سے ان کی پروازیں 19 ستمبر تک معطل رہیں گی اور اس حوالے سے ہم اپنی ویب سائیٹ کو اپڈیٹ کررہے ہیں۔

اس سے قبل ایئرلائن نے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ نائجیریا کیلئے پروازیں پانچ ستمبر تک معطل رہیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ مسافر جو گزشتہ 14 گھنٹوں میں نائجیریا گئے ہوں انہیں بھی دبئی لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا ان چند ممالک میں سے ایک ہے جو ایئرپورٹس پرریپیڈ پی سی آر ٹیسٹنگ سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے جو یو اے ای کیلئے سفر کرنے کیلئے لازم ہے۔

مسافروں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپ ڈیٹ اور پرواز کی دستیابی کیلئے ایئر لائن کی آفیشل ویب سائٹ کو دیکھتے رہیں۔

Source : Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button