عالمی خبریں

بھارت نے افغان طلباء کے ویزوں میں توسیع اور اسکالرشپ دوبارہ شروع کرنے سے انکارکردیا

خلیج اردو
راولپنڈی: ہندوستان میں رہنے والے 21,000 افغان شہریوں میں سے تقریباً 11,000 اسائلم سیکر کے طور پر رجسٹرڈ ہیں لیکن سرکاری طور پر انہیں پناہ گزین تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ اس تلخ حقیقت کے باوجود بھارت افغانستان کا اتحادی اور دوست ہونے کا دعویٰ کرتا ہے

بھارت اپنے فارنرز ایکٹ کے تحت ملک میں افغان مہاجرین اور پناہ گزینوں کو غیر قانونی تارکین وطن کے طور پر گردانتا ہے۔ اس قانون کی وجہ سے افغان

شہریوں کیلئے بھارت میں بنیادی سہولیات تک رسائی ناممکن ہے۔ ہندوستان کی اسلام دشمن پالیسیاں افغانستان کے بنیادی نظریات سے متصادم ہیں۔۔

2022 میں بھی بھارت نے افغان طلباء کے ویزے منسوخ کیے، یہ جاننے کے باوجود کہ ہزاروں افغان طلباء اس کی یونیورسٹیوں میں پڑھ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button