عالمی خبریں

روس کی ایک یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں 8  افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک طالب علم نے وسطی روس میں یونیورسٹی کیمپس میں پیر کو فائرنگ کی جس میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگے ہیں۔

روس کی تحقیقاتی کمیٹی  نے کہا کہ پیرم اسٹیٹ یونیورسٹی پر حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور مشتبہ شخص حراست کے دوران زخمی ہوا ہے۔ جبکہ اس سے پہلے تحقیق کاروں کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوئے ہیں۔

روس میں اسکولوں میں سخت سیکیورٹی ہونے کی وجہ سے دیگر ممالک کے مقابلے میں فائرنگ کے واقعات کم رونما ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ لائسنس شدہ اسلحہ حاصل کرنے میں مشکل ہونا ہے۔ تاہم، شکار کے لیے بندوق آسانی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

روس میں اس سال فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ جس میں طلباء کو اپنا سامان کیمپس کی عمارت کی کھڑکیوں سے نیچتے پھینکتے اور پھر خود کو شوٹر سے بچانے کے لیے کھڑکیوں سے کودتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید برآں، ویڈیو میں ایک شخص کو کالے کپڑے پہنے، سر پر ہیلمٹ لیے اور ہاتھ میں بندوق پکڑے کیمپس میں فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے پہلے مئی 2019 میٰں ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں ایک 19 سالہ طالب علم نے اپنے سابقہ اسکول پر حملہ کیا تھا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button