متحدہ عرب امارات

ابوظہبی میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم، یو اے ای معمول کی زندگی کی جانب گامزن

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی میں داخلے کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ کی شرط ختم کیےجانے کے بعد متحدہ عرب امارات کورونا وبا سے نکل کر معمول کی زندگی کی جانب گامزن ہے۔

اتوار کے روز ابوظہبی اور دبئی بارڈر سے پولیس چیک پوسٹس ہٹائے جانے کے بعد موٹر سواروں بغیر کسی روک ٹوک کے ابوظہبی میں داخل ہو رہے ہیں۔

جبکہ اس سے پہلے ڈرائیوروں کو گنتوٹ بارڈر پر رک کر ابوظہبی میں داخل ہونے سے پہلے الہسن ایپ پر اپنے کورونا ٹیسٹ سےمتعلق رپورٹ دیکھانا ہوتی تھی۔ جس میں وقت اورپیسہ خرچ ہوتا تھا۔ لیکن اب روزانہ کی بنیادوں پر ابوظہبی کے اندر یا باہر سفر کرنے والوں کو ایسا نہیں کرنا ہوگا۔

ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کیے جانے کا سب سے زیادہ فائدہ ان افراد کو ہوا ہے جو رہتے کسی اور امارات میں لیکن کام ابوظہبی میں کرتے ہیں۔ ان افراد میں سے اکثر کو درجنوں بار کورونا ٹیسٹ کروانے پڑتے تھے۔

ایسے ہی ایک باشندے نے دی نیشنل سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رہتے دبئی میں لیکن کام ابوظہبی میں کرتے ہیں۔ ابوظہبی میں داخلے کے لیے انہیں تقریبا 43 بار پی سی آر ٹیسٹ کروانا پڑا تھا۔

اس طرح سے ابوظہبی کے ایک رہائشی نے اس فیصلے خیر مقدم کیا ہے۔ کیونکہ اسے اپنے والدین سے ملنے کے لیے دبئی جانا پڑتا تھا۔

یو اے ای نے وبا کے خلاف کیسے کامیابی حاصل کی؟

متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے وبا کے ساتھ ہی زبردست ٹیسٹنگ مہم کا آغاز کر دیا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے کورونا ایس او پیز پر عمل کر کے حکومت ساتھ دینا اور پھر ویکسین دستیاب ہونے کے ساتھ ہی بڑے پیمانے پر ویکسین مہم نے متحدہ عرب امارات کو وبا کے خلاف مؤثر طریقے سے جنگ لڑنے کے قابل بنایا۔

اب تک یو اے ای میں کورونا ویکسین کی 19 اشاریہ 4 ملین خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ 81 فیصد سے زاد افراد کو اب تک مکمل طور پر ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ جبکہ کورونا وبا کے آغاز سے اب تک 80 اشاریہ 7 ملین کورونا پی سی آر ٹسیٹ کیے گئے ہیں۔

فروری میں یو اے ای میں کورونا کے یومیہ کیسز 4 ہزار کے قریب ریکارڈ کیے جا رہے تھے جو کم جو اگست میں 1 ہزار سے کم ہوگئے جبکہ ستمبر میں یومیہ کیسز 500 سے کم ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔

نوٹ: اگرچہ ابوظہبی میں داخل ہونے کے لیے کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کر دی گئی ہے تاہم،ابوظہبی میں عوامی مقامات میں داخل ہونے کے لیے الہسن ایپ پر گرین اسٹیٹس کا ہونا ابھی بھی ضروری ہے۔

Source: The National

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button