عالمی خبریں

چین میں ایک ہی دن میں 26 ٹن افغانی چلغوزہ فروخت

خلیج اردو: افغان وزارت صنعت و تجارت کا کہنا ہے کہ چین میں ہونے والے ایک روزہ تجارتی نمائش میں 26 ٹن افغان چلغوزہ فروخت ہوگیا۔

وزارت صنعت و تجارت کے مطابق چین افغانستان کے لیے ایک بڑی منڈی ہے اور یہ چلغوزہ چین کے شہر شنگھائی میں ایک نمائش میں فروخت کیا گیا۔

قطر کے دارالحکومت دوحا میں عبوری افغان وزیرخارجہ امیر خان متقی کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ دنوں چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات کے دوران چینی ہم منصب کو چلغوزوں کا تحفہ پیش کیا تھا۔

واضح رہے کہ یکم نومبر کو چین نے افغانستان کے بگڑتے معاشی اور انسانی بحران سے نمٹنے میں طالبان کی مدد کے لیے براہِ راست فضائی تجارتی رابطہ دوبارہ فعال کر دیا تھا۔

یکم نومبر اتوار کے کو ایک کارگو طیارہ 45 ٹن چلغوزے لے کر کابل سے چینی منڈیوں کے لیے روانہ ہوا جو اگست میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول کے بعد تجارت کی بحالی کی علامت تھا۔

طالبان حکومت کے ایک ترجمان بلال کریمی کا کہنا ہے کہ چلغوزے کی برآمد کابل اور بیجنگ کے درمیان حالیہ وسیع تر اور مثبت بات چیت کا نتیجہ ہے۔

چین کے سفیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا تھا کہ یہ چھوٹے چھوٹے چلغوزے افغان عوام کے لیے خوشی اور چینی باشندوں کے لیے اچھا ذائقہ لائیں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button