عالمی خبریں

ترکی میں ٹرین اور منی بس کے درمیان تصادم، 4 افراد ہلاک

 

خلیج اردو آن لائن:

ترکش نیوز ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز جنوب مغربی ترکی میں مال گاڑی اور منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے صوبہ ٹیکرداگ کے علاقے ارجین میں ایک ریل روڈ کراسنگ پر پیش آیا۔ حادثہ مال گاڑٰی اور فیکٹری ورکرز کو لیجانے والی منی بس کے درمیان پیش آیا۔

ہلاک ہونے والے افراد منی بس میں سوار تھے۔ ٹرین منی بس سے ٹکرائی اور اس دھکیلتی ہوئی لے گئی۔ تصویروں میں تباہ حال منی بس دیکھا جا سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ترکی میں 2018 میں پیش آنے والے ٹرین حادثےمیں 25 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یہ حادثے ٹرین کے پٹڑی سے اتر جانے کے باعث پیش آیا۔ بارشوں کو ٹرین کے پٹڑی سے اترجانے کی وجہ قرار دیا گیا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button