عالمی خبریں

بارات لے کر آئے دولہے کے تمباکو کھانے پر دلہن نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلعے بالیا میں پیش آیا ایک انوکھا واقعہ جس میں دلہن نے بارات لے کر آئے دولہے سے گٹکا کھانے پر شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

مانیار پولیس تھانے کے اہلکار شلندرا سنگھ نے بتایا کہ دلہن کا تعلق مشرولی گاؤں سے تھا جس کی شادی 5 جون کو کھیجوری گاؤں کے لڑکے سے طے پائی تھی۔ تاہم، جب دولہا بارات لے کر آیا تو دلہن نے اسے گٹکا چباتے ہوئے دیکھ لیا۔

جس کے بعد دلہن نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ کئی گھنٹے دلہن کو رضامند کرنے کے باوجود بھی جب وہ نہ مانی تو شادی منسوخ کر دی گئی۔ اور دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو دیے گئے تحائف واپس کرنے فیصلہ کر لیا۔

خیال رہے کہ اترپردیش ریاست میں ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والے یہ دوسرا ایسا واقعہ ہے۔ گزشتہ ہفتے پرتاپ گڑھ ضلعے میں ایک دلہن نے اس لیے شادی سے انکار کر دیا تھا کیونکہ دولہا شراب کے نشے میں برات لے کر آیا تھا اور اس نے دلہن کو اپنے ساتھ ڈانس کرنے پر بھی مجبور کیا۔

دلہن کے انکار پر صورتحال بگڑ گئی اور پولیس بلانا پڑی۔ پولیس کی مداخلت کے بعد دلہے کے خاندان والے جہیز واپس کرنے پر ضامند ہوئے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button