عالمی خبریں

افریقی ماں کے ہاں 10 بچوں کی پیدائش، ورلڈ ریکارڈ قائم

 

خلیج اردو آن لائن:

پیر کی رات ایک ہی وقت میں 10 بچوں کو جنم دینے والی جنوبی افریقن ماں نے گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ مراکش کی خاتون کے پاس تھا جس نے گزشتہ ماہ 9 بچوں کو جنم دیا تھا۔

نومولود بچوں کے حیرت زدہ والد تیبوہو سوتسیسی نے پریپوریہ نیوز کو بتایا کہ پیدا ہونے والے 10 بچوں میں سے "ٓ سات لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں”۔ باپ نے مزید بتایا کہ اس کی بیوی 7  ماہ اور 7 دنوں کی حاملہ تھی اور "میں بہت خوش اور جذباتی ہوں”۔

جبکہ نوزائیدہ بچوں کی 37 سالہ والدہ، گوسیام تامارا سیٹھول، کو ڈاکٹروں نے الٹراساؤنڈ کی بنیاد پر بتایا گیا کہ اس کے ہاں آٹھ بچے پیدا ہونے والے ہیں لیکن 10 بچوں کی پیدائش پر وہ حیران رہ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے پہلے بھی چھ سالہ جڑواں بچے بھی ہیں۔ ان کے مطابق ، اس نے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت کا کوئی علاج نہیں کرایا۔

بچوں کی ماں نے نیوز پیپر سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب اسے بتایا گیا کہ اسے بچے کی بارے میں بتایا گیا تو وہ پریشان تھیں اور سوچتی تھیں کہ اتنے بچے بچے دانی میں کس طرح سے سمائیں گے۔ اور کہیں انکے سر، ہاتھ یا معدے آپ میں نہ جڑے ہوں۔

خاتون نے بتایا کہ اسے ڈاکٹر نے بتایا کہ اس کی بچے دانی بڑھنی شروع ہوگی ہے اور خدا کا معجزا ہے کہ "میرے بچے بغیر کسی پچیدگی کے پیدا ہوئے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button