عالمی خبریں

بھارت: شادی شدہ بھتیجی سے معاشقہ اور پھر قتل کا اندوہناک واقعہ

 

بھارتی پولیس کی جانب سے منگل کے روز بتایا گیا کہ صوبہ اتر پردیش کے بلند شہر ضلع میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی 26 سالہ بھتیجی کو افیئر میں دھوکہ دینے کے الزام میں قتل کر دیا۔

واقعہ پیر کے روز پیش آیا۔ پولیس کےمطابق ملزم ونیت دبیر پور کے علاقے میں ایک گاؤں کا رہائشی ہے اور اسکا مبینہ طور پر اپنی بھتیجی کے ساتھ معاشقہ چل رہا تھا۔

پولیس کےمطابق مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی اور وہ 14 فروری کو اپنا سسرال چھوڑ کر نوئڈا چلی گئی تھی۔ جہاں وہ اپنے چچا کے ساتھ اپنے رشتہ داروں کے گھر رہی۔

ایس ایس پی پولیس کے مطابق لڑکی کے خاندان والوں پر اسکے سسرال والے مسلسل پریشر ڈال رہے تھے وہ لڑکی انکے حوالے کریں۔جس کے بعد 7 مارچ کو لڑکی کو سسرال والوں کے حوالے کر دیا گیا، اور یہ بھی طے پایا کہ اب چچا بھتیجی اپنا معاشقہ ختم کر دیں گے۔

جس کے بعد ونیت کو میرٹھ میں اسکی بہن کے گھر بھیج دیا گیا۔ لیکن پیر کی شام ونیت اپنی بھتیجی کے سسرال آیا اور وہاں پر اسنے اپنی بھتیجی پر یہ کہتے ہوئے چھری سے حملہ کر دیا کہ اسنے ونیت کو دھوکہ دیا ہے۔

ونیت نے بھتیجی کو چھری کے کئی وار کر کے زخمی کردیا۔ جس کے بعد اسے زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button