متحدہ عرب امارات

شارجہ روڈ سیفٹی میں بہتری، ٹریفک حادثات میں 50 فیصد سے زائد کمی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال شارجہ میں ٹریفک حادثات میں بہت حد تک کمی دیکھنے میں آئی۔ اور گزشتہ سال حادثات کے نتیجے میں اموات بھی کم رہیں۔

شارجہ پولیس کے اسٹریٹیجی اینڈ پرفارمنس ڈویلپمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل سمیع ال ہیلیان نے بتایا کہ سال2019 کے مقابلے میں سال 2020 میں 10 ہزار گاڑیوں میں حادثات کی شرح 53 فیصد تک کمی آئی۔ جب کہ ہر 1 لاکھ افراد میں حادثات کی وجہ سے شرح اموات 20 فیصد کمی آئی۔ جبکہ گاڑیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہونے والی کی تعداد میں سال 2019 کے مقابلے میں 44 فیصد کمی آئی۔

لیفٹیننٹ کرنل سمیع حادثات میں آنے والی اس کمی کو ٹریفک سیفٹی اسٹینڈرز کے نفاذ اور 24 گھنٹے پولیس پیٹرول کی موجودگی کا نتیجہ کہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال روڈ سیفٹی کے حوالے سے گیارہ آگاہی مہمات کی گئی تھیں، ان آگاہی مہمات نے بھی حادثات کی کمی میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button