عالمی خبریں

عراقی ماں کے ہاں تین عضو تناسل کے حامل بچے کی پیدائش

 

خلیج اردو آن لائن:

عربی میڈیا کے مطابق عراقی ماں کے ہاں ایک ایسے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے تین عضو تناسل ہیں۔ اور اس بچے کو دنیا کا پہلا ایسا بچہ قرار دیا جا رہا ہے جس کے تین عضو تناسل ہوں۔

ڈاکٹروں کے مطابق ہر پانچ سے چھ ملین لڑکوں میں سے ایک لڑکا ایک سے زیادہ تولیدی اعضاء کے ساتھ پیدا ہوتا ہے۔ اور اب تک دنیا میں دو عضو تناسل کے حامل 100 بچوں کے کیس رپورٹ کیے گئے ہیں۔

تاہم، انٹرنیشنل جرنل آف سرجری کیس رپورٹس کے مطابق یہ عراقی بچہ دنیا کا پہلا ایسا بچہ ہے جس کے تین عضو تناسل ہیں۔

ابتدائی طور پر بچے کے والدین بچے کو اس وقت ہپستال لے کر گئے جب اس کے خصیوں میں سوجن ہوگئی تھی۔ اور جب ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کیا تو انہیں پتہ چلا کہ بچے کے دو اضافی عضو تناسل ہیں۔ جس کے بعد ڈاکٹروں نے آپریشن کر کے اضافی عضو تناسل کاٹ دیے۔

مزید برآں، ڈاکٹروں نے تین عضوتناسل کے پیچھے کار فرماں وجہ جاننے کے لیے یہ تفتیش بھی کی کہ کہیں بچے کو حمل کے دوران کوئی دوا تو نہیں دی گئی یا اس بچے کے خاندان میں پہلے بھی ایسا کوئی کیس تو نہیں تھا۔ لیکن ڈاکٹروں کو ایسی کو وجہ نہیں ملی اور نہ ہی بچے کے تین عضو تناسل ہونے کی اصل وجہ معلوم ہوسکی۔

یاد رہے کہ 2015 میں بھارت میں بھی ایسا ہی ایک کیس مشہور ہوا تھا لیکن ماہرین اس کیس کی تصدیق نہیں کر پائے تھے کیونکہ اسکی تفصیلات کبھی بھی میڈیکل جرنل فراہم نہیں کی گئیں۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button