خلیجی خبریں

عمان میں 11 خواتین سمیت 16 تارکین وطن کو غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا

 

خلیج اردو آن لائن:

عمان کی شاہی پولیس کی جانب سے ٹویٹر پر اعلان کیا گیا ہے کہ عمان میں 11 خواتین سمیت 16 تارکین وطن افراد کو غیر اخلاقی کاموں میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ "الوستا پولیس نے دقم اسپیشل ٹاسک فورس پولیس یونٹ کے تعاؤن سے عوامی اخلاقیات کے برعکس حرکات کرنے کے الزام میں 11 خواتین سمیت 16 افراد کو گرفتار کر لیا”۔

گرفتار کیے گئے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔

عمانی پینل کوڈ کے آرٹیکل 25 کے مطابق جو بھی شخص سرعام غیر اخلاقی حرکت کرتا ہے یا غیر اخلاقی زبان استعمال کرتا ہے تو اسے کم سے کم 10 دن جب کے زیادہ سے زیادہ 3 ماہ قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے اور کم از کم 100 اور زیادہ سے زیادہ 300 عمانی ریال جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ یا دونوں میں سے کوئی ایک سزا سنائی جا سکتی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button