عالمی خبریں

لنکڈ ان کا اپنے 500 ملین سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

لنکڈ ان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ انکے 500 ملین سے زائد صارفین کا ڈٰیٹا لیک کیے جانے کے بعد فروخت کے لیے آن لائن پوسٹ کیا گیا ہے۔

سائبر نیوز کے مطابق لیک جانے والے ڈٰیٹا میں صارفین کی حساس معلومات جیسا کہ ایمیل ایڈریس، فون نمبر، دفاتر کا پتہ، مکمل نام، اکاؤنٹس کی آئی ڈی، صارفین کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے لنک اور انکی صںف کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ لنکڈ ان کے صارفین کی تعداد 740 ملین سے زائد ہے، جس کا مطلب ہے حالیہ چوری میں لنکڈ ان کے دو تہائی سے زائد صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے۔

ہیکرز نے چوری کیے جانے والے ڈیٹا میں سے لاکھوں صارفین کا ڈیٹا آن لائن شیئر کر دیا ہے، جبکہ باقی ڈیٹا کو شیئر نہ کرنے کے لیے رقم کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

لنکڈ ان کی جانب سے دیئے گئے آفیشل بیان میں لنکڈ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "ہم اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن چوری کیئے گئے ڈیٹا میں پبلکلی دیکھی جا سکنے والی معلومات شام ہے، جسے لنکڈ ان سے چوری کیا گیا اور پھر اس ڈیٹا میں دیگر کمپنیوں اور ویب سائٹس سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کے ساتھ شامل کر دیا گیا”۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ "لنکڈ ان سے ممبران کا ڈیٹا چوری کرنا ہماری ٹرمز آف سروسز کی خلاف ورزی ہے۔ اور ہم ہمارے ممبران اور انکے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں”۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے فیس بک کے 533 ملین صارفین کا ڈٰیٹا بھی چوری ہو چکا ہے۔

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کا ڈیٹا بھی چوری ہوا ہے یا نہیں تو نیچے دی گئی ویب سائٹ میں اپنا ایمیل ایڈریس درج کر کے آپ معلومات حاصل کر سکے ہیں:

www.haveibeenpwned.com

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button