متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں رمضان : دبئی نے ریستورانوں اور کیفے کیلئے نئے اوقات کار جاری کر دیئے

09 اپریل 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات میں ریستورانوں ، کیفے ، شیشہ کیفے اور ہوٹل کے اوقات کار سے متعلق نیا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یم رمضان 13 اپریل سے ان مراکز کو صبح 4 بجے بند کرنا ہوگا۔

دبئی میونسپلٹی کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین گائیڈلائن کے مطابق رمضان میں سھر کے 3 بجے کے بعد کھانے پینے کے مراکز کو چاہیئے کہ وہ آرڈر لینے بند کر دیں۔

اس حوالے سے کھانے پینے کے مراکز کو جاری ہونے والے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ دبئی کے سپریم کمیٹی برائے کرایسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کے فیصلے کی روشنی میں دبئی کی بلدیہ تمام ریستورانوں ، کیفے ، شیشہ کیفے اور ہوٹلوں کو ہدایتی دیتی ہے کہ وہ رمضان میں صبح چار بجے اپنی سرگرمیاں بند کیا کریں گے اور تین بجے کے بعد کوئی آرڈر نہیں لیں گے۔

بلدیہ نے ان مراکز سے کہا ہے کہ وہ کرونا ایس و پیز کا خیال رکھتے ہوئے احتیطاطی تدابیر اختیار کریں۔

دبئی میں محکمہ اسلامی امور اور رفاہی سرگرمیوں کے ذریعہ جاری کردہ رمضان المبارک کی تازہ ترین ٹائم ٹیبل کے مطابق ماہ مقدس کے پہلے دن سحری وقت صبح 4:39 بجے (روزہ شروع ہونے کے وقت) پر اختتام پذیر ہوگا اور افطاری شام6:44 پر ہوگی۔ دبئی میں پہلے روزے کے اوقات 14 گھنٹے اور پانچ منٹ ہوں گے۔

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مددکیلئے اس سال فروری سے شہر کے تمام ریستوراں اور کیفے 50 فیصد صلاحیت پر کام کر رہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button