عالمی خبریں

لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں چیونٹیوں کی ایک بڑی تعداد کی موجودگی کے باعث پرواز تاخیر کا شکار

 

خلیج اردو آن لائن:

دہلی سے لندن جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز کی بزنس کلاس میں چیونٹیوں کے جھنڈ کی موجودگی کے باعث طیارے کو پرواز بھرنے سے روک دیا گیا۔ بھوٹان کے پرنس بھی اس طیارے کے مسافر تھے۔

نجی خبررساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ چیونٹیوں کا پتہ چلنے پر "عملے کے ارکان نے پائلٹ کو مطلع کیا جس کے بعد پائلٹ نے پرواز نہ بھرنے کا فیصلہ کیا”۔

ایئر انڈٰیا کی پرواز اے آئی111 اپنے وقت کے مطابق لندن پرواز کے لیے تیار تھی جب بزنس کلاس کے مسافروں کی جانب سے سیٹوں پر چیونٹیوں کی موجودگی کی شکایت کی گئی۔ جس کے بعد پائلٹس نے طیارہ نہ اڑانے کا فیصلہ کیا اور طیارے کو معائنے  کے لیے انسپیکشن ایئریا لیجایا گیا۔

جہاں بھوٹان کے پرنس سمیت تمام مسافروں کو طیارے سے اتار کر دو گھنٹے تک طیارے کا معائنہ کیا گیا۔ طیارے کی مکمل انسپیکشن کے بعد مسافروں کو دوبارہ پرواز میں سوار ہونے کی اجازت دی گئی۔

یاد رہے اس سال مئی میں بھی ایئر انڈیا کی ایک پرواز چمگادڑ کی موجودگی کے باعث واپس اتارنا پڑا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button