عالمی خبریں

ایک شخص نوکیا 3310 موبائل نگل گیا، ڈاکٹروں کو موبائل نکالنے کے لیے سرجری کرنا پڑی

خلیج اردو آن لائن:

اس ہفتے کوسوو میں ایک شخص 3310 موبائل نگل جانے والے شخص کا ڈاکٹروں نے کامیاب پروسیجر کر کے معدے سے موبائل فون نکال لیا۔

واقعہ کوسوو کے شہر پرسٹینا میں پیش آیا۔ جہاں ڈاکٹروں نے چار روز سے ایک شخص کی معدے میں پڑے موبائل فون کو انڈو سکوپی سرجری کے ذریعے نکال کر اس شخص کی جان بچا لی۔

تاہم، یہ واضح نہیں ہوا کہ اس شخص نے موبائل فون کھایا کیوں تھا۔ معدے میں درد کی شکایت کے ساتھ وہ ہسپتال آیا۔ اور جب ڈاکٹروں نے اس کے ایکس رے کیے تو اس کے معدے میں موبائل فون کی موجودگی کا پتہ چلا۔

اس سرجری کو کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر سکندر تلجاکو نے اس شخص کے معدے سے نکالے جانے والے موبائل فون کی تصویریں بھی فیس بک پر شیئر کیں۔ مزید برآں، اس شخص کے ایکس رے کی تصویر میں کسی چیز کو اس کے معدے کے اندر دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکٹرٓ سیکندر نے مقامی خبررساں ادرے ایکسپریس  کو بتایا کہ موبائل کی بیٹری سب سے خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ کیونکہ اگر بیٹری پھٹ جاتی جاتی تو زہر پورے معدے میں پھیل جانے کا خدشہ تھا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے بغیر کٹ لگائے انڈوسکوپی پروسیجر کی مدد سے کامیابی سے موبائل فون نکال لیا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button