عالمی خبریں

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی مختلف اقسام کو نئے نام دے دیے

خلیج اردو: عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی اقسام کے ناموں کے لیے یونانی حروف کا اعلان کردیا۔

خبرایجنسی کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی برطانوی قسم کوایلفا اور جنوبی افریقی قسم کوبیِٹا کا نام دیا ہے۔

جب کہ کورونا وائرس کی برازیلین قسم کو گاما اور بھارتی قسم کوڈیلٹا کہا جائے گا۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ کورونا کی اقسام کے ناموں کامقصد اس پر بات چیت کو آسان بنانا ہے اور کورونا اقسام کے ممالک کے نام سے جڑنے پر ان ممالک سے متعلق منفی تاثرکو رد بھی کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button