پاکستانی خبریںخلیجی خبریں

کویت نے پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کردیا ہے

خلیج اردو: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کاکہنا ہےکہ کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجرا شروع کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ‏اچھی خبروں کا سلسلہ جاری ہے، کویت نے 10 سال بعد پاکستان کیلئے ورک ویزا کا اجراء شروع کردیا ہے۔

کورونا سے متعلق انہوں نے کہا کہ کراچی کے علاوہ تمام ملک میں کورونا کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی ہے، کورونا فرنٹ پر پاکستان کی ریکوری نے دنیا کو حیران کر دیا ہے جبکہ بھارت سمیت خطے کے دیگر ممالک اس موذی مرض سے اب بھی نبرد آزما ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button