عالمی خبریں

ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا اور کینیڈا سمیت 10 ممالک کے سفیروں کو ناپسندیدہ قرار دینےکا حکم دے دیا

خلیج اردو: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ناپسندیدہ قرار دیے جانے والے ملکوں کے سفیروں میں امریکا،کینیڈا، فرانس، ڈنمارک، فن لینڈ، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے اور سویڈن شامل ہیں ۔

ان سفیروں نے غداری اور بغاوت کے مقدمات کاسامنا کرنے والے عثمان کوالا کی حمایت میں بیان دیا تھا جس کے پیش نظر ترک صدر کا مذکورہ بیان سامنے آیا ہے۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا تھا کہ جن سفیروں کو ترکی کی سمجھ نہیں آ رہی تو انھیں ملک چھوڑ دینا چاہیے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button