عالمی خبریں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں چین کے نئے  سال کے حوالے سے تقریب میں فائرنگ، کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی

خلیج اردو

دبئی: لاس اینجلس کے مانٹیری پارک نامی علاقے میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

ابھی ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئےمگر پولیس ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس علاقے میں واقع ہاؤس سی فوڈ نامی ریسٹورنٹ کے مالک چوئی نے بتایا کہ 3 افراد ریسٹورنٹ تیزی سے داخل ہوئے اور دروازہ بند کرنے کی ہدایت کی۔ ان افراد نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک شخص نے مشین گن سے بہت زیادہ فائرنگ کی۔

 

چوئی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ علاقے کے ایک ڈانس کلب میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ سوشل میڈیا میں پوسٹ ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اہلکار اور امدادی سروسز کے ورکرز اس علاقے میں متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔

 

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button