عالمی خبریںمعلومات

ویوو نے دنیا کا پہلا ڈرون کیمرے والا فون متعارف کروادیا

خلیج اردو: دنیا کی کامیاب ترین ٹیکنالوجی کمپنی ’ویوو‘ کی جانب سے تقریباً ہر مہینے اسمارٹ فون سے متعلق نت نئے تجربات کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر صارفین کے لیے کم قیمت موبائل متعارف کروانے میں ویوو کمپنی کو مہارت حاصل ہے۔

چینی موبائل فون کمپنی ویوو نے ڈرون کیمرے کی خواہش رکھنے والے صارفین کے لیے خوشخبری سنادی اور اب انہیں اپنا شوق پورا کرنے کے لیے لاکھوں مالیت کا ڈرون خریدنے کی ضرورت نہیں بلکہ وہ صرف ایک اسمارٹ فون خرید کر ڈرون کیمرے کے مالک بن سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ویوو کی جانب سے ایک ایسا اسمارٹ فون متعارف کیا گیا ہے جو موبائل کے اپنے کمیروں کے علاوہ ڈرون کیمرے سے بھی لیس ہے۔

ویوو کے اس اسمارٹ فون کو دنیا کا پہلا ’فلائنگ کیمرہ فون‘ کا نام دیا جائے تو غلط نہ ہوگا کیوں کہ اس اسمارٹ فون کے اندر ہی 4 کیمروں پر مشتمل ایک چپ بنائی گئی ہے جو موبائل فون سے نکل کر فضا میں اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دراصل ویوو کے موبائل سے نکلنے والی یہ چپ ہی اس کا ڈرون کیمرہ ہے جس میں 4 کیمرے نصب کیے گئے ہیں اور دور سے فوکس کرکے تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ویوو کے اس ’فلائنگ کیمرہ فون‘ کی قیمت کی بات کی جائے تو یہ پاکستانی روپے میں 2 لاکھ 7 ہزار 999 روپے بنتی ہے جو ایک ڈرون خریدنے کی خواہش رکھنے والے صارف کے لیے زیادہ مہنگی نہیں، کیوں کہ اس میں ڈرون کے ساتھ ساتھ اسمارٹ فون کی سہولت بھی میسر ہوگی جو نہ صرف ڈرون کی نسبت وزن میں بھی ہلکا ہوگا اور ہر جگہ ساتھ لے جانے کے قابل بھی ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی بھی ویوو کی اس موبائل فون کی انیمشن پر مبنی ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ’’بہترین آئیڈیا ہے‘‘۔


ویوو کے اس اسمارٹ فون میں ڈرون کیمرے کے علاوہ میںایل ای ڈی ٹارچ کے ساتھ 200 میگا پکسل کا کواڈ کیمرہ سیٹ اپ لگایا گیا ہے اور کارننگ گوریلا گلاس 7 پروٹیکشن سینسر لگایا گیا ہے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button