عالمی خبریں

لیمبورگینی کے ایگزاسٹ پر کباب پکانے کی کوشش میں مالک نے کروڑوں روپے کی گاڑی جلا لی، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک مہنگی سپورٹس کار لیمبوگینی سے شدید دھواں نکل رہا ہے۔ یہ دھواں حادثاتی طور پر لگنے والی آگ کی وجہ سے نہیں نکل رہا بلکہ لیمبورگینی کا مالک گاڑی کے ایگزاسٹ سے نکلنے والے آگ شعلوں پر کباب پکانے کی کوشش کر رہا تھا جب گاڑی میں آگ لگنے سے دھواں نکلنے لگا۔

دی ڈرائیو کے مطابق یہ واقعہ چین کے شہر ہنان کے ایک گیراج ہے۔ جہاں جلنے والی گاڑی کے ارد گرد کئی اور سپورٹس کاریں بھی کھڑی دیکھی جا سکتیں ہیں۔

خیال رہے کہ لیمبورگینی کبھی کبھار خام تیل کو اپنے ایگزاسٹ میں پھینکتی ہے جہاں وہ جلنے لگتا ہے اور شعلے ایگزاسٹ سے باہر نکلنے لگتے ہیں۔ گاڑی کے مالک نے اسی موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایگزاسٹ سے نکلنے والے شعلوں پر سیخ کباب پکانے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں ایک شخص کو سیخ پر لگے کباب کو گاڑی کے ایگزاسٹ سے نکلنے والے شعلوں کے سامنے پکاتے اور ایک دوسرے شخص کو گاڑی وی 12 پاور والے انجن کو ریس دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ تجربہ ابتدا میں تو کامیاب ہوتا نظر آتا ہے لیکن اچانک ہی گاڑی انجن سے دھواں نکلنا شروع ہو جاتا ہے اور سرخ رنگ کا مواد زمین پر گرنے لگتا ہے۔ جس کے بعد دونوں افراد پریشانی میں بھاگتے ہیں اور ایک انجن بونٹ کھول دیتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑی کو یہ حادثہ اس وجہ سے پیش آیا چونکہ گاڑی مکمل طور پر گرم نہیں ہوئی تھی اور ڈھنڈی گاڑی کو ہی شدید ریسیں دیں گئیں اور اس کے ساتھ تھرمواسٹیٹ بھی بند تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button