عالمی خبریں

شدید عوامی رد عمل کے باوجود واٹس ایپ کا نئی پرائیویسی پالیسی نافذ کرنے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

سماجی رابطوں کی ایپ واٹس ایپ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ اعلان کردہ نئی پرائیویسی پالیسی کو جوں کو توں نافذ کر دے گی۔ تاہم، واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا کہ وہ صارفین کو موقع دے گی وہ تسلی سے اس پالیسی کو پڑھیں اور واٹس ایپ ایک بینر بھی دیکھائی دیتا رہے گا جس پر مزید معلومات دی گئی ہوں گیں۔

خیال رہے کہ جنوری میں واٹس ایپ کی جانب سے اپنے صارفین کو نئی پرائیویسی پالیسی کے بارے میں مطلع کیا گیا تھا۔ اور صارفین کے بتایا گیا تھا کہ نئی پالیسی کے تحت واٹس ایپ محدود معلومات فیس بک اور اپنی دیگر گروپ کمپینوں کے ساتھ شیئر کرے گا۔

تاہم، واٹس ایپ کی جانب سے اس اعلان کے بعد دنیا بھر سے اس پالیسی کے خلاف شدید تنقید کی گئی اور لاکھوں صارفین احتجاجا واٹس ایپ کی متبادل ایپلیکیشنز جیسا کہ ٹیلی گرام، اور سنگل وغیرہ کا استعمال شروع کر دیا تھا۔

اس تنقید کے جواب میں واٹس ایپ جانب سے نئی پالیسی اپ ڈیٹ کو نافذ کرنے کے فیصلے کو کچھ عرصے کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اور واٹس ایپ کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ نئی پرائیویسی پالیسی کے تحت کسی صورت بھی صارفین کی ذاتی معلومات حاصل نہیں کی جائے گی اور نہ ہی صارفین کی ذاتی بات چیت کو پڑھا جائے گا۔

لیکن اپنے حالیہ بلاگ میں واٹس ایپ کی جانب سے اس پالیسی کو نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے کہ اور بتایا گیا کہ واٹس ایپ اپنے صارفین کو یا دہانی کرواتا رہے گا کہ واٹس ایپ کے استعمال کو جاری رکھنے کے لیے نئی پالیسی کو پڑھنے اور اسے قبول کریں۔

مزید برآں، واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے متعلق خدشات کو دور کرنے کے لیے مزید معلومات بھی پالیسی میں فراہم کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button