متحدہ عرب امارات

یو اے ای پولیس نے خطرناک طریقے سے گاڑی چلانے والے شخص کی ویڈیو جاری کردی، ویڈیو دیکھیں

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے تمام ڈرائیوروں کے نام خطرنک طریقے سے گاڑی چلانے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے تازہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔

جمعے کے روز حکام کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک شخص کو خطرناک طریقے سے گاڑی چلاتے اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ایک ڈرائیور کو سڑک ایمرجنسی لائن میں گاڑی کو پیچھے کی طرف چلاتے اور پھر خطرناک طریقے سے دائیں جانب گاڑی موڑتے اور دوسری سڑک پر جانے کے لیے تینوں لائینں پار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے پولیس کی جانب سے صرف اتنا لکھا گیا تھا کہ اس حرکت کے بارے میں”آپ کی رائے کیا ہے”۔

یاد رہے کہ 2019  میں خطرانک ڈروئیونگ کے نتیجے میں ابوظہبی میں 894 حادثات پیش آئے جن کے نتیجے میں 66 افراد ہلاک ہوئے۔

اور خیال رہے کہ لا پرواہی سے گاڑی چلانے اور ٹریفک قوانین کی دیگر بڑی خلاف ورزیوں کی سزا 50 ہزار درہم جرمانہ ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button