متحدہ عرب امارات

دبئی: ایشیائی باشندے پر گودام کے معائنے کے دوران پولیس اہلکار پر نسل پرستانہ جملے کسنے کا الزام عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی ابتدائی عدالت نے 31 سالہ ایشیائی باشندے پر پولیس اہلکاروں کو دھمکانے اور ان میں سے ایک گالیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا۔

پبلک پراسکیوٹر کے ریکارڈ کے مطابق یہ واقعہ 8 اگست کو اس وقت پیش آیا جب دو پولیس اہکار ام رامول کے علاقے میں ایک گودام کے معائنے کے لیے گئے۔ اس واقعہ کے خلاف مقدمہ الرشیدیہ تھانے میں درج کروایا گیا تھا۔

اکنامک کرائمز ڈیپارٹمنٹ کے ایک لیفٹیننٹ نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے بتایا کہ وہ دونوں اہلکار دوران ڈیوٹی ایک گودام کے معائنے کے لیے گئے۔” ہمارے پاس پبلک پراسکیوشن کے وارنٹ تھے۔ ہم نے مدعالیہ کو گودام کے باہر اپنی گاڑی میں ایک اور شخص کے ساتھ بیٹھے دیکھا”۔

لیفٹیننٹ نے بتایا کہ انہوں نے مدعا علیہ سے کہا وہ پولیس افسر ہیں۔ اور مدعالیہ نے انہیں جواب دیا ” کہ یہ گودام اس کے دوست کا ہے اور اس کا گودام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ گودام کا مالک یو اے ای سے باہر ہے”۔

تاہم، جب مدعاعلیہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ معاملات نہ نمٹا سکا تو اس نے ان دونوں پر چلانا شروع کر دیا اور ایک پولیس اہلکار کو گالیاں دیں۔

پولیس اہلکار نے بتایا کہ”اس نے مجھ پر نسل پرستانہ جملے کسے اور کہا کہ اس کے بڑے لوگوں کے ساتھ تعلقات  ہیں۔ اور اس کے پبلک پراسکیوشن میں بھی تعلقات ہیں اور وہ  انہیں اپنے لیے استعمال کر سکتا ہے”۔

مزید برآں، دوسرے پولیس لیفٹٰننٹ نے بھی اپنے ساتھی کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مدعالیہ نے انہیں گالیاں دیں اور پھر اپنے تعلقات کا بتا کر ہمیں دھکایا۔ اس کا کہنا تھا” کہ اس کے ڈیپارٹمنٹ میں بڑے لوگوں سے تعلقات ہیں، اور وہ ہمیں نقصان پہنچائے گا”۔

تاہم مقدمے کی سماعت 29 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button