متحدہ عرب امارات

ابوظبہی شاپنگ سیزن کے 9 ویں ہفتے پائیں 80 فیصد تک ڈسکاؤنٹ

خلیج اردو
02 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں محکمہ کلچر و سیاحت 9 ہفتوں پر مشتمل شاپنگ سیزن میں 80 فیصد تک ڈسکاؤنٹ دینے کا عمل جاری ہے جو 14 فروری 2021 تک جاری رہے گا۔

10 دسمبر 2020 کو شروع ہونے والا شاپنگ سیزن ابوظبہی ، العین اور الدرفہ کے تمام مالز میں ڈسکاؤنٹ دی جائے گی ۔ اس سیزن میں 3500 سے زائد ریٹیلرز کی دوکانیں اور 20 شاپنگ مالز حصے لے رہے ہیں۔

دارلحکومت میں شروع ہونے والا یہ سیزن دبئی شاپنگ فیسٹول کے 26 ویں ایڈیشن کے وقت ہورہا ہے جس میں لاتعداد میگا رافل ہوں گے اور ایک رافل کی قیمت 200 درہم ہےجسے مختص کردہ اینوک اور اپکو پیٹرول اسٹیشنز ، زوم اسٹورز اور دبئی میٹرو اسٹیشنز پر دستیاب ہیں۔

وہ خریدار جو 200 درہم تک خرچ کرتے ہیں اور یہ خریداری انہوں نے گولڈ سوک ، گلوبل ویلج اور دیگر شاپنگ مالز میں کی ہو ، انہیں قرعی اندازی میں شامل کیا جائے گا اور ان کے پاس کیو ایکس 60 کار اور 200 ہزار درہم جیتنے کا موقع ہوگا اور یہ ہر روز ہوگا۔ ڈی ایف ایس کے پورے سیزن میں 45 کار دیئے جائیں گے۔ اس کیلئے روزانہ گلوبل ویلج میں قرعہ اندازی ہوتی ہے۔ ڈی ایف ایس کے آخری دن ایک صارف کے پاس یہ موقع ہوگا کہ وہ 500 ہزار درہم جیتے۔ ڈی ایف ایس نیسان کی جانب سے 45 کاریں تحفہ میں دیئے جائیں گے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر ایک گاڑی کے حساب سے دیا جاتا ہے۔

ابوظبہی شاپنگ سیزن اور دبئی شاپنگ فیسٹول دونوں میں میگا شاپنگ مالز ہو یا ریٹیلر شاپس ، کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button