متحدہ عرب امارات

دبئی GDRFA کا اب سے صرف الیکٹرونک میڈیکل ٹیسٹ رزلٹ قبول کرنے کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ریذیڈنسی اینڈ فارن افیئرز (GDRFA) نے رہائشیوں کے لیے نیا نوٹفیکیشن جاری کر دیا۔

نئے نوٹیفکیشن میں رہائشیوں کو مطلع کیا گیا ہےکہ 14 فروری 2021 سے حکام صرف الیکٹرونک میڈیکل ٹیسٹ رزلٹ ہی قبول کریں گے۔

عام طور پر رہائشی ویزے کے اجراء کے لیے میڈٰیکل ٹیسٹ رزلٹ کی پرنٹ کی ہوئی کاپی جمع کرواتے ہیں۔ تاہم، اب 14 فروری سے GDRFA میڈیکل ٹیسٹ کی صرف الیکٹرونک کاپی ہی قبول کی جائے گی۔

جس کے لیے GDRFA متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ  14 فروری سے ایک الیکٹرونک لنک قائم کردے گ جس سے میڈیکل ٹیسٹ کی پرنٹ کاپی نکوالنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

یہ اقدام دبئی حکومت کے دبئی کو پیپر لیس اکنانومی بنانے کی ویژن کے مطابق ہے، جس کے مطابق 2021 کے بعد دبئی کے سرکاری محکمے کا کوئی ملازم یا صارف کو سرکاری محکمے کے ساتھ کسی کام کے لیے کاغذ پر پرنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ تمام کام الیکٹرونک سسٹم سے سرانجام دیے جائیں گے۔

سرکاری دفاتر میں کاغذ کے استعمال کو ختم کرنے سے دبئی حکومت کے سرکاری دفاتر میں سالانہ 1 ارب کاغذوں کا استعمال کم ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button