متحدہ عرب امارات

انلائن شاپنگ میں دھوکہ کے بجائے تحفہ ، صارف نے سیب منگوائے اور انہیں آئی فون بھجوا دیا گیا

خلیج اردو
18 اپریل 2021
لندن : غیر متوقع طور پر گروسری شاپ سے سیب خریدنے کیلئے آرڈر دینے والے شخص کو ڈیلوری کے وقت ایپل فون دیا گیا۔ 50 سالہ نک کو برطانوی سپر مارکیٹ ٹیسکو نے مفت میں آئی فون کا تحفہ دیا۔

میرر کے مطابق جیمز نک کو بتایا گیا کہ ان کی جانب سے انلائن خریداری کیلئے کلک کرنے کے بعد ڈیلور ہونے والے آرڈر میں ایک سرپرائیز ہے۔

جیمز کا کہنا ہے کہ مجھے لگا کہ یہ سرپرائیز شاید کوئی چھوٹی موٹی سرپرائیز ہوگی جیسے کہ ایسٹر کا انڈہ یا کچھ لیکن تحفہ دیکھ کر مجھے کافی اچھا لگا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسکو کا کافی زیادہ شکریہ ادا کرتا ہے۔ یہ کافی خوشگوار حیرت تھی کہ میں نے سیب کیلئے کلک کیا اور مجھے مل گیا ایک آئی فون جس سے میرے بیٹے کا پورا ہفتہ بہت شاندار بنا ۔

اس سپر مارکیٹ کا یہی طریقہ ہے کہ وہ خریداروں کا انتخاب کرتے ہیں اور ان کو کوئی مہنگی چیز بھجواتے ہیں اور اس سے انہیں خوش کراتے ہیں۔

اس اسکیم کو سپر متبادل اسکیم کا نام دیا گیا ہے۔ ایسا دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ابھی تک ایسے 80 تحفے صارفین کو دیئے گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button