خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے منگل کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1699 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔
جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1686 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 2 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔
منگل کے روز رپورٹ کیے گئے کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 453 نئے ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ اب تک ملک میں 44 اشاریہ 8 ملین کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 27 ہزار 266 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 7 ہزار 706 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1598 افراد جانبحق ہو چکے ہیں
Source: Khaleej Times