متحدہ عرب امارات

دبئی: کیک ڈلیور کرنے والے شخص کو 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے پر 1 سال قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے ایک ڈلیوری مین پر برتھ ڈے کیک ڈلیور کرنے کے دوران ایک بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ اس سے پہلے ابتدائی عدالت کی جانب سے ملزم کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے کورٹ آف اپیل نے کم کر کے ایک سال کر دیا ہے۔

دبئی کورٹس کے مطابق واقعہ اس سال فروری میں پیش آیا۔ جب 36 سالہ ڈلیوری مین بچی کی دادی کی جانب سے آرڈر کیا گیا سپرائز برتھ ڈے کیک بچی کے اپارٹمنٹ پر ڈلیور کرنے آیا۔ جب اسے پتہ چلا کہ 8 سالہ لڑکی اپنے اپارٹمنٹ پر اکیلی ہے تو اس نے بچی کو جنسی چھیڑ چھاڑ کا نشانہ بنایا۔

لڑکی کے والد نے گواہی دی ہےکہ اسے اپنی بیٹی کی جانب سے کیک کی ڈلیوری کے حوالے سے فون آیا تھا حالانکہ ہماری طرف سے کیک آرڈر نہیں کیا گیا تھا۔

بچی کے باپ نے بتایا کہ "میری بیٹی اپنے 4 سالہ بہن کے ساتھ گھر پر موجود تھی۔ میں نے فون پر ڈلیوری مین سے بات کی تو اس نے بتایا کہ میری ماں نے انکی ایپ سے یہ کیک میری بیوی کی برتھ ڈے کے لیے آرڈر کیا ہے اور اس کی قیمت پہلے ہی ادا کی جا چکی ہے۔ میری ماں اس وقت ہمارے آبائی ملک میں موجود تھی”۔

باپ نے بتایا کہ اس کی بیٹی نے اسے بتایا کہ اس نے کیک لے لیا ہے لیکن وہ شخص ابھی بھی دروازے پر کھڑا ہے۔ جس پر اس نے ڈلیوری مین سے بات کروانے کا کہا۔ جب باپ نے کیک ڈلیوری کرنے والے سے بات کی تو اسکا کہنا تھا کہ وہ چیک کر رہا تھا کہ ایڈریس درست ہے یا نہیں۔

باپ نے مزید بتایا کہ "اس کے تھوڑی دیر بعد ہی میری بیٹی نے مجھے دوبارہ فون کیا اور بتایا کہ ڈلیوری مین نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے”۔ جس پر باپ نے اسے دروازہ بند کرنے کا کہا اور خود پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔

گرفتاری کے بعد دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کر لیا لیکن عدالت کے سامنے اس نے الزامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اس نے صرف لڑکی کے سر پر ہاتھ رکھا تھا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button