متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کے ریڈ لسٹ میں موجود ممالک سے انسانی ہمدری کی بنا پر سفر کی اجازت کیسے دی جاتی ہے؟

خلیج اردو
09 اگست 2021
دبئی :دبئی : متحدہ عرب امارات کے ریڈ لسٹ میں موجود ممالک سے واپس آنے والے ممالک کے مسافروں کو انسانی ہمدردی کی بنا پر کیسے سفر کی اجازت ملتی ہے؟ اس حوالے سے یہ مسافر وفاقی اتھارٹی برائے شناخت و شہریت آئی سی اے کی ویب پورٹل پر درخواست دے سکتے ہیں۔

اس سہولت میں تعاون کرنے والے ٹریول ایجنسیوں نے تصدیق کی ہے کہ بہت سے مسافر جنہوں نے متحدہ عرب امارات سے باہر ویکسین لیے ہیں، نے کسی طرح سے متحدہ عرب امارات میں واپسی کو ممکن بنایا ہے۔

انسانی بنیادوں پر اجازت میں خاندان کا دوبارہ سے ایک ساتھ مل جاتا ایک بڑی وجہ ہے۔ ارووحہ ٹریولز کے منجنگ ڈائریکٹر راشد عباس نے کہا ہے کہ ایک بار جب ہم کسی بھی چہل پہل کے بغیر درخواست کو ممکن بنایا۔ پانچ اگست کے بعد ہم نے تقریبا دو ایسے خاندانوں کو واپس آنے میں مدد کی ہے۔

اس صورت میں بھی سفر سے پہلے کی درکار تمام لوازمات کو پورا کرنا ہوگا۔ اس زمر میں مسافروں کو جو ایک استثنیٰ دیا گیا ہے وہ یہ ہے کہ اگر وہ ویکسین اپنے ملک میں لگوا چکے ہوں تو بھی انہیں اجازت دی جائے گی۔

انسانی ہمدردی کی بنا پر فی الحال بھارت ، پاکستان ، سری لنکا ، نیپال ، نائجیریا اور یوگنڈا کے پھنسے ہوئے مسافروں کیلئے ہیں۔

اس کیلئے درخواست دیتے وقت https://beta.smartservices.ica.gov.ae/echannels/web/client/guest/index.html#/registerArrivals پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مثال کے طور پر اگر ایک آدمی متحدہ عرب امارات میں موجود ہے اور اس کی بیوی اس ملک میں موجود ہے جہاں سے انسانی ہمدردی کی بنا پر سفر کرنا مقصود ہے تو ایسی صورت میں سفر کیلئے خط میں اس مجبوری کا ذکر کیا جائے گا۔

ایک بار جب دستاویزات آئی سی اے کی ویب سائیٹ پر جمع ہوتے ہیں تو درخواست گزار کو ای میل پر کیو آر کوڈ مل جائے گا۔

یہ سفارش کی گئی ہے کہ مسافر تمام معاون دستاویزات اپنے ساتھ اپنے ملک کی روانگی کے ہوائی اڈے پر لے جائیں۔ روانگی والے ہوائی اڈوں کے چیک ان کاؤنٹر میں یہ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ چار گھنٹے قبل کے لکیے ہوئے پی سی آر ٹیسٹ اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ دیگر ضروریات کے ساتھ فراہم کیے جانے چاہئیں۔

اس کیٹگری میں مندرجہ ذیل طرح کے درخواست گزار کو سہولت دی جائے گی۔
وہ خاندان جو ایک دوسرے سے کئی مہینوں سے دور رہتے ہوں اور وہ اپنے ملک واپس آنا چاہتے ہوں۔
وہ بچے جو متحدہ عرب امارات میں کسی اسکول میں داخلے کیلئے درخواست دینا چاہتے ہوں۔
بزرگ والدین جو متحدہ عرب امارات میں بچوں کے ساتھ ملنا چاہتے ہوں۔
حاملہ ماں جس کے ساتھ بچے ہوں۔

سفر کیلئے کونسے دساویزات کی ضرورت ہے؟
ایک خط جس میں سفر کیلئے وجہ ہو، یہ وجہ آئی سی اے کی ویب سائیٹ پر بھی درج کی جانی چاہیئے۔
پاسپورٹ، اماراتی آئی ڈی ، ویکسینشن کارڈ ، ویزہ ، پی سی آر ٹیسٹ رزلٹ اور ایڈریس کی معلومات۔
ٹریول ایجنٹس مشاورہ دیتے ہیں کہ مسافر کے ساتھ اگر ان کے اسپانسر کے شناختی کارڈ ہو تو مناسب رہے گا۔

انسانی ہمدردی کی بنا پر درخواست کیلئے بھی آئی سی اے اور جی ڈی آر ایف اے کے تصدیق نامہ کی ضرورت ہوگی۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button